By: Faheem Ur Rehman Faheem
ریاضی کے کسی مشکل سوال کی طرح
محبت مجھکو لگتی ہے وبال کی طرح
یہ ادا بھی انکی بڑی دلفریب ہے
وہ کال بھی کرتے ہیں مس کال کی طرح
ناضم شہر تو کئی گزرے ہیں مگر
کوئی گزرا نہیں مصطفٰی کمال کی طرح
جب دل ہی پر سکون نہ ہو آدمی کا
تو عروج بھی لگتا ہے زوال کی طرح
لاکھ کرو کوشش پر طےہے یہ فہیم
شعر کہہ نہیں سکتے تم اقبال کی طرح
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?