By: muhammad nawaz
انہی چاہتوں سے ملا کرو ۔ اسی ولولے سے ملا کرو
بڑی آرزوئیں ادھار ہیں ذرا حوصلے سے ملا کرو
غم زندگی کی پناہ ہیں ۔ تیری آس سے جڑی راہ ہیں
شب ہجر کے یہ گواہ ہیں یہاں ہر دیے سے ملا کرو
تجھے زندگانی کے بھید سارے ملیں گے صحرا کی دھول میں
کبھی فرصتوں کی بہار میں کسی دل جلے سے ملا کرو
تیری جستجو کا قرار ہے تیرے اپنے پن کی تلاش میں
سر شام میرے خیال میں کبھی آئینے سے ملا کرو
میری جان پھولوں کے دل میں بھی ہے تمہارے لمس کی آرزو
میں رقابتوں کا دھنی نہیں ۔ انہیں فاصلے سے ملا کرو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?