By: ا ے ایس عار ف
تشنہ لبی ھے اور سلسلہ وفا ھے باقی
بچھڑ ے صنم سےابھی اظہار مدعا ھے باقیf
غم فراق ھے غم دوراں یا غم حیات
دل حزیں کو یہ احساس نہ رھا ھے باقی
جرم کر کے کوئی کس طرح چھپ جائے
وہ شخص مفرور ھے اسکی سزا ھے باقی
تم نے دیکھی ھے صبر کی انتہاء میری
دل کے خانوں میں کہیں بد دعا ھے باقی
کرب اور سہنے کی نا رھی ھے سکت
دیکھئے اب تو رب کا اشارہ ھے باقی
میر ے دیار کو کس کی نظر لگی آخر
گلستاں میں سہمی ھوئی صبا ھے باقی
چلو مانگ کے ستاروں کو ڈھونڈھ کر لے آئیں
اس دلہن کے ھاتھوں میں ابھی حنا ھے باقی
اجاڑنے میں یہاں مشغول ھیں سبھی عارف
خواب و خیال کا ایک چمن رھ گیا ھے باقی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?