By: وشمہ خان وشمہ
اَف یہ کیسا وحشیانہ کام تم نے کردیا
آرمی اسکول کو ؒلاشوں سے پل میں بھر دیا
کر کے بے دردی سے تم نے قتلِ معصومین کا
دہر میں رسوا کیا ہے نام کیسے دین کا
ننھی جانوں کا تمیں ایا نہیں کوئی خیال
کیسا ڈھایا ہے پشاور شہر میں تم نے قتال
درس گاہوں کی بھی عظمت کا نہیں تم کو پاس
تم تو بس پھیلا رہے ہر طرف خوف وہراس
روز اول سے ہو تم تعلیم نسواں کے خلاف
تم کو تو ہے عالمان د ین سے بھی اختلاف
ہو ملالہ کی پزیرائی سے تم اتنے حزیں
سو جھتا ہی کچھ عداوت کے سوا تم کو نہیں
لافروں سے بڑھکے تم نے کام کر کے رکھ دیا
تم نے تو اسلام کو بد نام کر کے رکھ دیا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?