By: M.ASGHAR MIRPURI
خوابوں میں اس کی اونچی اڑان ہوتی ہے
بیچارہ جاگتا ہے جب ظہر کی آذان ہوتی ہے
زندگی بھر کھانا پینا سونا جاگناخواب دیکھنا
یہ سب خوش قسمت لوگوں کی پہچان ہوتی ہے
ایسے لوگوں کا سر ہمیشہ گنجا ہوتا ہے
جن کی پہلی بیگم بوڑھی دوسری جوان ہوتی ہے
ہماری تو جس پڑوسن سےپہچان ہوتی ہے
دوسرے دن وہی مجھ سے انجان ہوتی ہے
میرے رقیبوں کے آنسو نہیں رکنے پاتے
جب میری محبت کی داستان بیان ہوتی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?