By: Fazlul Hasan
کب ہوا ۔ کیسے ہوا ۔ کس سے ہوا کچھ بولئے
عاشقی کا روگ یہ کیونکر لگا کچھ بولئے
زندگی میں عشق تو اک بار ہو ہی جاتا ہے
کیوں خجل ہیں ہو گیا تو ہو گیا کچھ بولئے
کتنے جوتے ۔ کتنے ڈنڈے ۔ گالیاں کتنی پڑیں
عاشقی کا تجربہ کیسا رہا کچھ بولئے
آپ نے فرہاد کا سوچا تھا توڑیں گے ریکارڈ
کتنی جوئے شیر نکلی ۔ کیا کیا ۔ کچھ بولئے
گال پہ پنجاب کا نقشہ بنا ہے کس لئے
تھا طمانچہ منھ پہ کس کس نے جڑا کچھ بولئے
گھومتی ہے کھوپڑی تو گھومنے دیجئے اسے
کیا کریں گے آپ اب اس کی دوا ۔ کچھ بولئے
آپ کے حق میں دعائے خیر کرتا ہے حسن
دل نہ چھوٹا کیجئے ۔ ہو گا بھلا ۔ کچھ بولئے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?