Bazm e Urdu - The urdu poetry app

دل تجھے پیار کر گیا کیسے ؟

By: محمّد ولید ولی

دل تجھے پیار کر گیا کیسے ؟
دل پہ تو وار کر گیا کیسے ؟

تجھ سے کہنا یہ ہے کے میرا غم
تجھ کو بیمار کر گیا کیسے ؟

لوگ بس ایک قصہ سنتے ہیں
اسکا قردار مر گیا کیسے ؟

کل تلک ہنس رہا تھا اور اب یوں
اس زمانے سے ڈر گیا کیسے ؟

سانحہ ہے بہت بڑا کے تو
دل سے ایسے اتر گیا کیسے ؟


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore