By: Sobiya Anmol
چھائی رہتی ہے ہر وقت نیم خوابی سی
جب سے صورت دیکھ لی گلابی سی
موتیوں سا اُس کا روپ تھا مانو
مست آنکھ تھی اُس کی شرابی سی
مچل رہا ہوں تصورات میں اُس کے
عجب لگی ہوئی ہے اضطرابی سی
روح بن کر پہنچ جاؤں اُس کے پاس
اِسی بات کی ہر پل ہے شتابی سی
اب تک تو کبھی ایسی نہ تھی یہ
نظر ہو گئی ہے اب بے حجابی سی
دل کا چارہ کرو ٗ کوئی تو چارہ گرو
دل میں ہو گئی ہے خرابی سی
کر لو جو جو ہے بن پڑتا تم سے
کہانی ہوتی جا رہی ہے کتابی سی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?