By: نوید رزاق بٹ
جلیں گے کتنے چراغ تم سے ، چراغ اک تم جلا کے دیکھو
نئی سحر کا پتہ ملے گا، پرانے چہرے ہٹا کے دیکھو
فضا میں نغموں کی گونج ہو گی ، تمام خاکوں میں رنگ ہوگا
کھلیں گے تازہ گلاب پھر سے ، چمن سے ظلمت مٹا کے دیکھو
سبھی مسافر ہیں اس نگر میں ، سبھی کو چاہت کی آرزو ہے
دلوں کے نغمے سنو کبھی تم ، نطر نظر سے ملا کے دیکھو
کہا قلندر نے راز مجھ سے ، کہ خود کو کھونا ہے خود کو پانا
متاع دنیا ہوس ہے بابا! متاع یہ اک دن لٹا کے دیکھو
غریب ماں نے سلا دیا ہے بلکتے بچوں کو پھر سے بھوکا
میرے خلیفہ، محل سے نکلو ، خدا کی بستی میں جا کے دیکھو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?