By: نعمان صدیقی
کچھ کریں تو کرنے پر بھی ٹیکس لگا دو
اور نہ کریں ، نا کرنے پر بھی ٹیکس لگا دو
زندہ کو تو جیتے جی تم مار رہے ہو
ایسا کرو تم مرنے پر بھی ٹیکس لگا دو
ظلم پر اگر کرے تنگ آ کر احتجاج
یوں کرو پھر دھرنے پر بھی ٹیکس لگا دو
خاموش تھا نعمان ، تم نے چھیڑ دیا ہے
بس پھر اب کچھ کہنے پر بھی ٹیکس لگا دو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?