By: M.Asghar
بڑی مدت کے بعد یہ بات سمجھ میں آئی ہے
دولت کے بغیر نا کوئی دوست نا بھائی ہے
مصائب میں صبر کا دامن نا چھوڑنا کبھی
قرآن میں یہ بات میرے مولا نے فرمائی ہے
جس نے کسی بےگناہ انسان کو دکھ دیا
اس نے دوجہاں میں ذلت ہی پائی ہے
اپنے الله کا کوئی شریک نا ٹھہرانا
یہ برائیوں میں سب سے بڑی برائی ہے
ہر یتیم مسکین کی مدد کرتے رہنا تم
یہ بات ہمارے پیارے نبی نے سمجھائی ہے
ہر نیک کام میں ہاتھ بٹاتے رہنا دوستو
اصغر نے تو سدا یہی بات اپنائی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?