By: Fazlul Hasan
تجھ کو مالک مری بندگی کی قسم حسن ان کا ہمیشہ نکھرتا رہے
گیسؤں کی گھٹا اور گھرتی رہے جام آنکھوں سے یونہی چھلکتا رہے
یونہی چلمن اٹھاتے گراتے رہو ہے قسم تم کو یونہی ستاتے رہو
دل کی پرواہ کیوں تم کو ہونے لگی گر تڑپتا ہے یہ تو تڑپتا رہے
یونہی ہنستے رہو مسکراتے رہو مے کے ساغر یونہی کھنکھناتے رہو
جام آنکھوں سے یونہی پلا تے رہو رند گرتا رہے یا سنپھلتا رہے
گیسوؤں کا یونہی رخ پہ پہرا رہے ابر جو گھر کے آیا ہے گہرا رہے
اوٹ سے ان کی وہ ہم کو دیکھا کریں حسن کا ان کے سورج نکلتا رہے
غم زدہ ہے حسن پاس بیٹھے رہو یونہی رکھے رہو آئینہ سامنے
دھیرے دھیرے سے تم بھی سنورتے رہو تھوڑا تھوڑا سا وہ بھی بہلتا رہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?