Bazm e Urdu - The urdu poetry app

پیار کا موسم گزرنے لگا ہے

By: Mian Wajid Ali

 پیار کا موسم گزرنے لگا ہے
چاہت کا سورج ڈھلنے لگا ہے

من میں بسایا تھا جس کو میں نے
آج وہ مجھ سے بچھڑنے لگا ہے

سینے میں درد کا طوفان سا اٹھا ہے
یہ دل میرا کیوں ٹھہرنے لگا ہے

میری چاہت میرا پیار ہے وہ
کسی اور کا جو آج بننے لگا ہے

کس کس کو بتاوں اپنی رسوائی کا سبب
زمانہ بھی تو مجھ سے جلنے لگا ہے

چاہتے ہو اب اسے بھول جاوں میں واجد
میری سانسوں جب وہ مہکنے لگا ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore