By: Mubeen Nisar
اب تم مجھ پر کوئی عنایت نہ کرنا
دل کو سمجھا لیا ہے شکایت نہ کرنا
یہ گناە انجانے میں ہی ہو گیا شاید
پھر سے ملا جنم تو محبت نہ کرنا
چمکتے ستاروں کو دیکھ کر آسماں پر
منصوب کسی سے قسمت نہ کرنا
انتظار کرنا اسکی راہگزر میں
مگرآنکھ اٹھانے کی جراٴت نہ کرنا
زباں بندی بہت لازم ہے عشق میں
بیاں کسی سے یہ حکایت نہ کرنا
یہ وصل ہی تو ہے کچھ اور نہیں
تیری یاد سے کبھی فرصت نہ کرنا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?