By: kanwal naveed
سب کچھ اس وقت تک تھا پاس میرے
پاس تھا جب تک یہ احساس میرے
سر کے نیچے تھے دونو ں ہاتھ
ہتھیلیوں کے درمیان تھا اس کا ساتھ
ساتھ اک حسین سپنے کا
ساتھ تھا کسی اپنے کا
جس کے وجود سے میرا وجود معطر تھا
زندگی کی سانسوں میں بس کوئی عطر تھا
کھلی آنکھ تو دونوں ہاتھ خالی تھے
زہین کے سب دریچے بنے سوالی تھے
جب وجود سے احساس کھو گیا میرے
رونا سپنوں کو شاہد دھو گیا میرے
کتنے لوگوں کو مایوس روز کرتی ہوں
اسی احساس سے روز روز مرتی ہوں
محبت کی طلب میں پاس میرے آتے ہیں
خالی ہاتھ ہی لوگ سبھی جاتے ہیں
کہاں سے دوں جو ہے ہی نہیں پاس میرے
یہی رہتا ہے فقط دل میں احساس میرے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?