Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کراچی سے لاہور بذریعہ جہاز

By: babar faruqi

میرے مالک تیرا نصاف عجب دیکھ
ڈیڑھ گھنٹے کا سفر اتنا حسیں دیکھا
اک ماہ جبیں کو پہلو میں بیٹھا دیکھا
اتنا حسین سفر پہلے کبھی نہ دیکھا
کیوں نہ ہو حسین کہ اسکا سن بیس دیکھا
اُسکی مسکراہٹوں کا عجب رنگ دیکھا
کھڑکی سےبادلوں کو بھی شرماتے دیکھا
خوشبو ایسی کہ اسکو اپنے میں پنہا دیکھا
آنکھوں میں اُسکی عجب شرارت
خود کو اُس میں ڈُوبتا دیکھا
چُھوٹی قمیص کُشادہ گلہ
اُف میرے خُداکیا کچھ نہیں دیکھا
اتنے حسین سفر کو اتنا مختصر دیکھا
کیوں زندگی کے سفر میں کچھ نہیں دیکھا
یوں اس سفر کا اختتام بھی دیکھا
لاوُنچ میں اُس کے شوہر کو منتظر دیکھا
اُس نے اپنا ہمسفر دیکھا
اور ہم نے اپنا رستہ دیکھا
تمھا ری فطرت میں نہیں تھا بابر
پھر کیوں تم نے ادھر اُدھر دیکھا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore