Bazm e Urdu - The urdu poetry app

جو کرنا ہے وہ کر لو زندگی کی شام سے پہلے

By: Azra Naz

جو کرنا ہے وہ کر لو زندگی کی شام سے پہلے
ذرا انجام کا بھی سوچ لو انجام سے پہلے

بڑا شاطر ہے ہر پہلوُ پہ رہتی ہے نظر اس کی
صفایٔ پیش کر دیتا ہے وہ اِلزام سے پہلے

نہ ہو حاصل تمہارا پیار لیکن یہ بھی کیا کم ہے
ہمارا نام آ تا ہے تمہارے نام سے پہلے

بھروسہ نامہ بر کا کیا نجانے کب وہاں پہنچے
چلے آۓ بذاتِ خود ہی ہم پیغام سے پہلے

نجانے کِس نے اِنسانوں کو اِن درجوں میں بانٹا ہے؟
ہے انساں ایک انساں بھی تو خاص و عام سے پہلے

وہ کیسا شخص تھا تحفے میں جِس نے موت بانٹی ہے
ابھی خوشیوں کا عالم تھا یہاں کہرام سے پہلے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore