By: maria ghouri
تمہیں دل میں اتارا ہے
میرا سب کچھ تمہارا ہے
تمہاری ذات ہی جانی
میرے دل کا سہارا ہے
تمہارا دلنشیں پہلو
تجسس کا کنارا ہے
میری تنہا امنگوں نے
تمہیں ہر پل پگارا ہے
کہاں ہو تم چلے آؤ
بہت موسم پیارا ہے
میں اک بے رنگ تتلی تھی
مجھے تم نے نکھارا ہے
تمہی تو میری منزل ہو
میرا سب کچھ تمہارا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?