Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ہتھیلی میں چاند رکھ کر

By: عرشیہ ھاشمی

میری ہتھیلی میں چاند رکھ کے
محبتوں کے گلاب رکھ کے
سہانے خوابوں میں رقص کرتے
وہ جگنو تتلی سراب رکھ کے
اور رنگ سارے یہ نوچ ڈالے
محبتوں کا نصاب لکھ کے
وہ کا غذوں میں اتار رکھ کر
دل و نگاہ میں سنبھال رکھ کر
گلاب رت کی وہ سرخ شامیں
قفس میں مینا کی جان رکھ کر
ہوئے ہیں بہرے رہے نابینا
ہمیں وہ ہجر و فراق لکھ کر
وہ شادماں ہیں میریے مسیحا
بڑے سکوں میں ہیں ہجر چکھ کر
ہنسی لبوں سے جدا نہ کر کہ
نہ یاد کر کے نہ بات کر کے
ہمیں ہے عرشی


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore