By: Babar Ilyas Babar
ہمارے دل کے مندر میں
حسیں پتھر کی مورت ہے
محبت کے گلابوں سے
اسے ہر دن سجاتے ہیں
بلِی دے کے تمناؤں کی
ہم اس کو بھی مناتےہیں
اور اپنے دل کو
اس مورت کے آگے
ہم جھکاتے ہیں
ہمیں معلوم ہے یہ بت
ہمیں کچھ دے نہیں سکتا
مگر پھر بھی ہمیں اس بت سے
حد درجہ محبت ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?