By: UA
تم بھی اس حقیقت سے
آشنا ہو، اور میں بھی
نہ تمہیں مجھ سے محبت ہے
نہ مجھے تم سے محبت ہے
تم مجھے بہلا رہے ہو
اور میں بھی تمہیں
جبکہ ہم جانتے ہیں
تم مجھے کھیلا رہے ہو
اور میں بھی تمہیں
دونوں ایکدوسرے کو
محض دل بہلا رہے ہیں
یا شاید ---- بس ---
اپنا اپنا وقت بتا رہے ہیں
مگر یہ سب
صرف ہمارے ساتھ نہیں ہورہا
بلکہ پہلے بھی ہوتا آیا ہے
اور آئیندہ بھی ہوتا رہے گا
کیونکہ
دنیا کے مسافر خانے میں
ایسا اکثر ہو جاتا ہے
دو لوگوں کے درمیاں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?