By: RAZA
دل و نگاہ پہ طاری رہے فسوں اُس کا
تمہارا ہو کے بھی ممکن ہے، میں رہوں اُس کا
زمیں کی خاک تو کب کی اڑا چکے ہیں ہم
ہماری زد میں ہے اب چرخِ نیلگوں اُس کا
تجھے خبر نہیں اِس بات کی ابھی شاید
کہ تیرا ہو تو گیا ہوں، مگر میں ہوں اُس کا
اب اُس سے قطعِ تعلق میں بہتری ہے مری
میں اپنا رہ نہیں سکتا، اگر رہوں اُس کا
دلِ تباہ کی دھڑکن بتا رہی ہے رضا
یہیں کہیں پہ ہے، وہ شہر پُر سکوں اُس کا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?