By: Ishraq Jamal Ashar Chishti
ہر سمت کرم کی ہے گھٹا حد نظر تک
غلبہ ہے اجالوں کا اندھیروں کے نگر تک
پہنچے جہان سرکار وہاں آپ (صلی الله علیہ وسلم ) سے پہلے
پہنچا ہے نہ پہنچے گا کوئی اتنے فخر تک
سرکار (صلی الله علیہ وسلم ) کے بوسے کی فضیلت ہے یہ اسود
تکتے ہیں تیری شان یہاں لعل و گہر تک
ہاں نور محمد (صلی الله علیہ وسلم ) ہی بزرگی کا سبب تھا
سجدے میں ملائک گئے آدم َ سے بشر تک
حسرت سے ٹہر جاتے ہیں جبرئیل یہ کہہ کر
منزل ہے میری آخری سدرہ کے شجر تک
بے یارو مددگار ہوں ،محتاج ہوں یارب
پہنچا دے کرم سے مجھے آقا (صلی الله علیہ وسلم ) کے شہر تک
حسان کے صدقے مجھے آداب سخن دے
مدحت کرؤں سرکار (صلی الله علیہ وسلم ) کی میں شام و سحر تک
روشن ہے محبت کی شمع جن کے دلوں میں
میلاد منائینگے وہ آقا (صلی الله علیہ وسلم ) کا حشر تک
دنیا میں سجائی ہے جو میلاد کی محفل
مولیٰ یونہی جاری رہے اشہر کی قبر تک
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?