Bazm e Urdu - The urdu poetry app

نادم ہوں ملنے آ نہ سکا تم سے معذرت

By: اےبی شہزاد

نادم ہوں ملنے آ نہ سکا تم سے معذرت
مصروف تھا بتا نہ سکا تم سے معذرت

کرتا ہوں پیار تم سے مرے دل میں رہتے ہو
احساس میں دلا نہ سکا تم سے معذرت

بے لوث پیار کرتا ہوں کر لو یقین تم
دل چیر کے دکھا نہ سکا تم سے معذرت

گزری کیا ہے ساتھ مرے ہجر کرب میں
رودار میں سنا نہ سکا تم سے معذرت

آتے ہو یاد مجھ کو بہت بھولے ہی نہیں
میں ہجر غم بھلا نہ سکا تم سے معذرت

یادیں جڑی ہیں پیار سے تم نے لکھے ہوں گے
میں تیرے خط جلا نہ سکا تم سے معذرت

مجبور یاں بہت تھیں نہیں ہوں میں بے وفا
میں ساتھ یوں نبھا نہ سکا تم سے معذرت


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore