By: NEHAL GILL
اِک بیٹی کی شادی میں رکاوٹ جہیز ہے
لڑکے والوں کی بس چاہٹ جہیز ہے
ہر شے دے کے بھی کمی رہ جاتی ہے
ساس پھر بھی بہو سے کہہ جاتی ہے
لے کے ہی کیا تُو آئی ہے اپنے گھر سے
سب کچھ ہمارا ، کیا لائی ہے اپنے گھر سے
ساس کی بہو سے صرف بغاوت جہیز ہے
اِک بیٹی کی شادی میں رکاوٹ جہیز ہے
نہ ہی بنجر ، نہ ہی زرخیز ضروری ہے
لڑکی سے پہلے لڑکے والوں کی جہیز ضروری ہے
غریب باپ اپنی بیٹی کو بیاہنے کے لئے
قرض کے ساگر میں کُھود جاتا ہے آن بچانے کے لئے
غریب بیٹی کے باپ کی عزت جہیز ہے
اِک بیٹی کی شادی میں رکاوٹ جہیز ہے
نہالؔ جہیز بنانے میں عمریں گزر جاتی ہے
بیٹی کے تن سے حُسنِ جوانی اُتر جاتی ہے
جہیز سبب ہے جوان بیٹیوں کی بربادی کا
جہیز بنا تو گزر گیا وقت بیٹی کی شادی کا
بیٹیوں کی زندگی میں ہی قیامت جہیز ہے
اِک بیٹی کی شادی میں رکاوٹ جہیز ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?