By: rizwan alam
بے ثمر شجر کے سائے تلے
جلا رکھے ہیں تری یادوں کے دئے
پا برہنہ ہیں خوابوں کے سفر میں
الجھیں ہیں تری زلفوں کے سحر میں
امید کے چراغوں کو روشن کر کے
تصور میں ترے درشن کر کے
سوچ رہیں ہیں اب کیا ہوگا
کیا میری یادوں سے کبھی جدا ہوگا
کیا ممکن ہے کبھی ایسا ہونا
پھول سے خوشبو کا جدا ہونا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?