By: muhammad aqeel hazoory
بسم اللہ الرحمن الرحیم
صلی اللہ علیہ وسلم
میرا حال باکمال کیا ہے عشقِ مصطفٰیؐ نے
دل نور سے مالا مال کیا ہے عشقِ مصطفٰیؐ نے
نفس قیدی ہے زکرِ مصطفٰیؐ کے پہرے میں
ایسا حسیں کمال کیا ہے عشقِ مصطفٰیؐ نے
نعت خواہانِ مصطفٰیؐ میں شمار کر کے
جگ میں انمول کیا ہے عشقِ مصطفٰیؐ نے
جیسے زیارت نصیب ہے حسنِ کمالؐ کی
اسے صاحبِ جمال کیا ہے عشقِ مصطفٰیؐ نے
جو فخرِ جہالت تھے زمانے میں، ان کو
علم میں بے مثال کیا ہے عشقِ مصطفٰیؐ نے
اصحابِ مصطفٰیؐ کی عظمت پر سلام ہو جن کو
جہاں میں لازوال کیا ہے عشقِ مصطفٰیؐ نے
گردشِ دوراں کے مارے ہوۓ تھے فقیر،جو
ایسوں کو لجپال کیا ہے عشقِ مصطفٰیؐ نے
جن کے قلوب میں بستے ہیں مصطفٰیؐ ،حضوری
ایسوں کو صاحبِ حال کیا ہے ؑشقِ مصطفٰیؐ نے
صلی اللہ علیہ وسلم
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?