Bazm e Urdu - The urdu poetry app

تمہیں معلوم ہوگا کہ حقیقت کس کو کہتے ہیں

By: وشمہ خان وشمہ

تمہارا دل پگھل جائے گا چاہت کی حرارت سے
پتہ چل جائے گا تم کو محبت کس کو کہتے ہیں

مرے چہرے کو دیکھو اور آنکھوں میں مری جھانکو
خبر ہو جائے گی تم کو کہ الفت کس کو کہتے ہیں

کبھی مری جگہ خود کو اگر رکھو تو جانو گے
تمہیں معلوم ہوگا کہ حقیقت کس کو کہتے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore