Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کامیاب زندگی

By: محمدصدیق پرہار

جاری ہے تب سے کائنات میں مدحت کاسلسلہ
شروع ہی نہ ہواتھا جب خلقت کاسلسلہ

ملے گاتجھے وہی ہوگاجوتیرے نصیب میں
لکھ دیا ہے خدانے تیری قسمت کاسلسلہ

بوقت تعمیرکعبہ خلیل وذبیح نے مانگی یوں دعا
عطاء کرامن، رزق، پھل ہرنعمت کاسلسلہ

آیا ہے نہ آئے گا مصطفی کے بعدنبی کوئی
ختم کردیااللہ نے محبوب پرنبوت کاسلسلہ

تعظیم نبی نہ کرنے کی کتنی بڑی ہے سزا
پہنادیاابلیس کواللہ نے لعنت کاسلسلہ

بھیج رہا ہے درودوسلام اللہ سرورکونین پر
کتناہی عظیم ہے سمجھویہ محبت کاسلسلہ

دیکھ کرعمربولے بڑھیاکے گھرکے پاس
جیت گئے ہیں ابوبکرمجھ سے خدمت کاسلسلہ

مسلمان سے ولی، ولی سے صحابی، صحابی سے نبی
کس شان سے جڑا ہواہے نسبت کاسلسلہ

بلندہورہی ہیں ہرلمحہ عظمتیں محبوب کی
ورفعنالک ذکرک ہے آقاکی رفعت کاسلسلہ

بدلتی نہیں شکلیں مجرموں کی اگلی امتوں کی طرح
محافظ انسانیت ہے سرکارمدینہ کی رحمت کاسلسلہ

رہے گی کامیاب زندگی صدیقؔ ہوگاامن بھی قائم
سیرت رسول اپنائیے درودوسلام کی کثرت کاسلسلہ


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore