Bazm e Urdu - The urdu poetry app

حکمرانوں کے نام

By: RANA ASHFAQ QAISER

عدو کو زیر کرنے کی مہارت چھین لی کس نے
میرے اہل حرب سے یہ جسارت چھین لی کس نے

ڈرے سہمے سے رہتے ہیں نہیں اٹکھیلیاں کرتے
میرے معصوم بچوں سے شرارت چھین کس نے

جو اپنی جان تک اک دوسرے پر وار دیتے تھے
میری امت کے لوگوں سےاخوت چھین لی کس نے

یہاں وحشت وہاں دہشت ہے ہر سو طلم کی بارش
میرے پر امن لوگوں سے ہے راحت چھین لی کس نے

یہاں نفرت ہی نفرت ہے میرے کوچوں میں گلیوں میں
میری دھرتی کے لوگوں سے محبت چھین لی کس نے

بنی بازار کی زینت حوا کی بیٹیاں دیکھو
ہے قیصر میرے لوگوں سے شرافت چھین کس نے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore