By: Dr.Zahid Sheikh
وہ بات کہہ دو جسے آج تک نہ کہہ پائے
کہ بڑھ رہے ہیں جدائی کے اب گھنے سائے
کیا تھا میں نے تو اظہار اپنی چاہت کا
اشارہ تم سے نہ کوئی ملا محبت کا
رہے ہو آج تلک تم تو مجھ سے شرمائے
وہ بات کہہ دو جسے آج تک نہ کہہ پائے
تمھارے دل میں ہے کیا آج تک نہیں جانا
کبھی سنایا نہیں تم نے اپنا افسانہ
تم اجنبی ہی رہے اور قریب نہ آئے
وہ بات کہہ دو جسے آج تک نہ کہہ پائے
اگر ہے پیار تو پھر آج یہ بتا ڈالو
کہیں یہ وقت نہ ہاتھوں سے تم گنوا ڈالو
ملے گا کچھ نہ تمھیں بعد میں جو پچھتائے
وہ بات کہہ دو جسے آج تک نہ کہہ پائے
میں لوٹ جاؤں گا کل شام ہونے سے پہلے
کسی کے ساتھ ترا نام ہونے سے پہلے
بیاہ کر نہ تمھیں کل وہ ساتھ لے جائے
وہ بات کہہ دو جسے آج تک نہ کہہ پائے
وہ بات کہہ دو جسے آج تک نہ کہہ پائے
کہ بڑھ رہے ہیں جدائی کے اب گھنے سائے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?