Bazm e Urdu - The urdu poetry app

جانے کتنے رقیب رہتے ہیں--

By: وشمہ خان وشمہ

جانے کتنے رقیب رہتے ہیں
زندگی کے قریب رہتے ہیں

میری سوچوں کے آستاں سے پرے
میرے اپنے حبیب رہتے ہیں

ان کو دل کی دوا نہیں ملتی
جن کے گھر میں طبیب رہتے ہیں

جیسے صحرا میں شام ڈھلتی ہے
ایسے اپنے نصیب رہتے ہیں

تم نے دیکھا نہیں مگر دل میں
وسوسے تو عجیب رہتے ہیں

کچھ فقیروں کے بھیس میں وشمہ
بادشاہ بھی قریب رہتے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore