By: وشمہ خان وشمہ
منتظر ہوں میں تیری بر سوں سے
آشنا ہوں نہ شب کے رستوں میں
تیری باتوں پہ اعتبار کیا
بھول جانانہ آج وعدوں میں
تو محبت کی پھر گواہی دے
بھول کھلتے نہیں ہیں باتوں میں
زندگانی سے پیار کیا کرنا
کٹ ہی جائے گی تیری یادوں میں
محو حیرت سے دنگ رہتی ہوں
خشبو آتی ہے جب دریچوں میں
کیسے تجھ پہ بھی اعتبار کروں
سانپ ڈستے ہیں آستینوں میں
ان میں چاہت کے پھول زندہ ہیں
دوستی ہے مری کتابوں میں
سب کی پگڑی اچھال کر بھی یہاں
پیار کرتا ہے وہ حجابوں میں
جس کو پورا نہ کرسکے دنیا
خوف آتا ہے ایسے وعدوں میں
وشمہ رانی تو چھوڑ باتوں کو
آؤ چلتے ہیں اب ستاروں میں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?