Bazm e Urdu - The urdu poetry app

عادت

By: UA

مسلسل کام کی عادت مجھے تھکنے نہیں دیتی
مزا آرام کا مجھ کو ذرا چکھنے نہیں دیتی

میری فطرت نے غیروں کو میرے اپنے بنا دیا
میری چاہت مگر مجھ کو میرے اپنے نہیں دیتی

پریشانی اداسی اور فکروں سے بھری قسمت
کسی خوشی کو میرے دل میں پنپنے نہیں دیتی

مسلسل برفباری نے مجھے یوں سرد کر ڈالا
شراروں کی تپش بھی اب مجھے تپنے نہیں دیتی

میری پر شوق طبیعت دفتروں سے دل لگا بیٹھی
بہت سے دن کتابیں طاق میں رکھنے نہیں دیتی

مجھے بیدار راتیں ایک پل سونے نہیں دیتی
ادھوری نیند بھی اب تو مجھے سپنے نہیں دیتی


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore