By: محمد ہارون مغل
دل کی گہرائیوں میں دیکھوں تو تم ہی دِکھتی ہو
میرا جسم و جان و روح مجھے تم ہی دِکھتی ہو
فلک تک پہنچنا نہیں آساں اتنا پھر بھی تم
اتنی دلکش گہرائیوں میں مجھے تم ہی دکھتی ہو
صبح کی سنہری سورج کی کرنیں بہت خوب لگتی ہیں
پر ان سب سے خوبصورت مجھے تم ہی دکھتی ہو
شرط بس اتنی ہے کہ تمہیں دیکھتا رہوں
گر نہ بھی دیکھوں تو مجھے تم ہی دکھتی ہو
لاکھ تاروں میں روشن چہرہ ہے چاند کا
پر اس میں داغ ہے مجھے بے داغ تم ہی دکھتی ہو
دنیا جہاں کی رحمتیں، کامیابیاں نصیب ہوں تجھے
میرے لیے یہی مانگتے ہوئے دعا مجھے تم ہی دکھتی ہو
نہیں الفاظ اتنے کہ تیری تعریف کروں اور فقط
ارض سے آکاش تک نہیں، کل کائنات میں فقیدالمثال مجھے تم ہی دکھتی ہو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?