Bazm e Urdu - The urdu poetry app

میں زندگی کے بڑے امتحاں بناتے ہیں

By: وشمہ خان وشمہ

ترا یقین ہوں کب سے جہاں بناتے ہیں
میں زندگی کے بڑے امتحاں بناتے ہیں

شجر شجر مری آمد کا منتظر موسم
میں برگ ہواؤں میں اڑاں بناتے ہیں

یہ دور علم و ہنر اس کو پڑھ نہیں پایا
صحیفہ دل کس کی یہ زباں بناتے ہیں

عجیب لطف ہے اس ٹوٹنے بکھرنے میں
ہم ایک مشت غبار اب کہاں بناتے ہیں

جو خاک ہو گئے تیرے فراق میں ان کا
خیال بھی کبھی اے جان جاں بناتے ہیں

جو مصلحت کے تقاضے کے تحت لکھے گئے
سو مستقل یہ فسانے نشاں بناتے ہیں

رہے قریب ، مرے رازداں نہ بن وشمہ
تھی دوستی تو بہت مہرباں بناتے ہیں

 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore