By: Sara Afzal
تمہی کو دیکھتی ہوں اور تم سے پیار کرتی ہوں
تمہارا نام لے لے کے میں جیتی اور مرتی ہوں
کہیں رسو نہ کر دے ہم کو یہ الفت زمانے میں
یہی کچھ سوچتی ہوں اور ملنے سے میں ڈرتی ہوں
تمہاری یاد میں روٹھی ہوئی ہے نیند بھی میری
میں شب بھر شمع کی مانند پگھلتی اور جلتی ہوں
خیالوں میں تمہی کو یاد کرتی ہوں ہر اک لمحہ
کبھی روتی ہوں چپکے سے کبھی میں آہ بھرتی ہوں
اے میرے پیار کے ساتھی مجھے تم بھول نہ جانا
تمہاری سارہ ہوں دیکھو جدائی سے میں ڈرتی ہوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?