Bazm e Urdu - The urdu poetry app

میری تماشائی

By: Bakhtiar Nasir

تیرے شہر میں میری رسوائی ہے
کل دنیا میری تماشائی ہے

یونہی چلا جاتا میں ملے بغیر
اس میں اپنی جگ ہنسائی ہے

لوگ مجھے تجھ سے منسوب کرتے ہیں
انہیں اندر کی کیا آگاہی ہے

نادان نے ہر چکر پہ دیکھ کر
پوچھا کیا ناراض تیری لگائی ہے

وہ مچلنا میرا‘ وہ رونا زار زار
یہ آگ تیری ہی لگائی ہے

ملی نہ کبھی جب میں ٹھیک تھا
اب وقت نزع کیوں تو آئی ہے

اپنی وضع درست کی ہے ناصر نے
انہوں نے آمد کی اطلاع بجھوائی ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore