By: Rukhsana kausar
دل درد سے بھرا ہے کوئی نہیں سہارہ
پھرتا ہے کسی کے غم میں کوئی آوارہ
نڈھال ہے یا تھکا ہوا وہ عاشق آوارہ
خیال رکھنا تم آج کی رات
نہ سونا تم آج کی رات
یژ پردہ سا لگتا ہے آنکھیں ہیں نم اس کی
حال بگھڑا ہے پاؤں چھلنی، پلکیں بھاری اس کی
کسی بھی وقت نہ برس جائیں
خیال رکھنا تم آج کی رات
نہ سونا تم آج کی رات
ہاتھ خالی ہیں، دل میں سمندر بہتا ہے
منہ سے چپ مگر کچھ نہیں کہتا ہے
نجانے کسی کو ڈھنڈنے نکلا ہے
خیال رکھنا تم آج کی رات
نہ سونا تم آج کی رات
تھام کر ہاتھ اس کا دے اس کو دلاسہ
تم سے کیا چھپانہ ساجن ہے وہ تمھارا
جس کا شور ہے برپا تم ہو اس کا اثاثہ
خیال رکھنا تم آج کی رات
نہ سونا تم آج کی رات
پلکو ں میں سمانا، دعاؤ ں میں اٹھانا
پھول راہوں میں بچھادینا
نہ دل دکھانا، پاس وفا رکھ لینا
خیال رکھنا تم آج کی رات
نہ سونا تم آج کی رات
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?