By: Moona Naqvi
روگ یہ کیسے لگائے چاند
کون سے رستے سجھائے چاند
ستاروں کے جھرمٹ میں رہ کر
تنہا کتنا خود کو پائے چاند
راز سنے ہر دل والے کا
اور پھر خود سے چھپائے چاند
منزل عشق آسان نہیں
سب کو روک بتائے چاند
بے کل ہو جب کوئی دیوانہ
رات آنکھوں میں بتائے چاند
دل کی سنسان گلیوں میں
چاندنی اپنی اتارے چاند
اتر آتا ہے بام پہ میری
مجھے جب تنہا پائے چاند
میری آنکھوں سے نیند چرا کے
خود بھی بے کل ہو جائے چاند
لیٹوں جب میں درد سمیٹے
لوری مجھے سنائے چاند
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?