By: AbuAbdul
بہت دل ہے کہ چھوڑ دوں بیچ رستے سفر اپنا
ناکامیوں کی اداسی بہت رلاتی مجھ کو مگر
یہ تیری محبّت ہی تو ہے جومایوس نہیں ہونے دیتی
میں جتنا بھی ٹوٹ کے بکھروں
چاہے ہاروں میں جتنی بار مگر
یہ تیری چاہت ہی تو ہے جومایوس نہیں ہونے دیتی
بہت ہمّت سے کرتا ہوں اکھٹا خود کو
گرچہ سمیٹنا ہوتا ہے بہت مشکل مگر
یہ تیری اداسی ہی تو ہے جومایوس نہیں ہونے دیتی
بہت مشکل ہے ناکامی کے درد کو سہنا
ایک ایک کر کے سب کا چھوڑتے جانا مگر
یہ تیری توجه ہی تو ہے جومایوس نہیں ہونے دیتی
بہت عام سا ہو جاتا ہے رویہ سب کا
آنکھیں پھیر لیتے ہیں سب اپنے مگر
یہ تیری نظریں ہی تو ہے جومایوس نہیں ہونے دیتی
مجھے پتا ہے کہ اب کی بار میں ہی جیتوں گا
ڈر تو ہے پھر سے قدم اٹھانے کا مگر
یہ تیری دعا ہی تو ہے جومایوس نہیں ہونے دیتی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?