By: Arshiya Rajput
چراغِ شب کو تم جلایا نہ کرو
سنو تم مجھے اتنا یاد آیا نہ کرو
تم جو سرِ شام یادوں میں اتر آتے ہو
مجھے اتنی بے دردی سے رولایا نہ کرو
بہت معصوم ہو تم معصوم ادائیں تمہاری
مگر سرِ محفل تو محبت پہ اکسایا نہ کرو
ان روزوشب میں میں تم میں کھوئی رہتی ہوں
میرے خیالوں میں آکر مجھے ستایا نہ کرو
بے وجہ کی دوریاں عذاب ہوتی ہیں
دیکھو میرے بن جاومجھے تڑپایا نہ کرو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?