Bazm e Urdu - The urdu poetry app

جمہوریت کو نہ دیکھا

By: ch usman

میں نے ویلوں پر نیم دانشوروں کو ناچتے دیکھا
میں نے نظریوں کو وزارتوں پر بکتے ہوے دیکھا

میں نے جگادڑیوں کو کرپشن کے لئیے میثاق جمہورت کرتے دیکھا
میں نے صحافیوں کو جمہوریت کے نام پر روٹیاں سینکتے دیکھا

میں نے ملاؤں کو ڈیزل کے عوض ضمیر بیچتے دیکھا
میں نے دانے دنکے کے لئیے سیاستدانوں کو چھتریاں بدلتے دیکھا

میں نے جمہوریت کو اشرافیہ کے سامنے ناچتے دیکھا
روز میں نے قانون کو طاقتروں کی لونڈی بنتے دیکھا

میں نے وسیع تر قومی مفاد میں ملک ہوتے دیوالیہ دیکھا
بہت کچھ دیکھا عثمان مگر وطن عزیز میں جمہوریت کو نہ دیکھا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore