By: maria ghouri
کتنا بدل گیا ہے انسان
اناؤں اور خود غرضیوں کے بیچ میں
انسانیت کہیں کھو گئی ہے
انسان کا فطری حسن دھندلا گیا ہے
معصومیت کہیں سو گئی ہے
تعلقات اور رشتوں کا تقدس
ماضی کا گم گشتہ فسانہ ہو جیسے
کسی کی تعریف یا رابطہ کسی سے
ہوس اور حرص کا بہانہ ہو جیسے
مسکراہٹوں کے بیچ میں کہیں
نفرتیں چھپی ہوتی ہیں
اکثر شہد سے بھری باتیں
زہر سے اٹی ہوتی ہیں
خلوص و وفا نایاب ہو گئے ہیں
اور معصوم لمحے
سب خواب ہو گئے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?