Bazm e Urdu - The urdu poetry app

بہار میں کِھلے تھے پھول خار کے جیسے

By: UA

بہار میں کِھلے تھے پھول خار کے جیسے
لگا کرتے تھے اجالے غبار کے جیسے

یہ کیسا انقلاب آیا ہے میرے آنگنن میں
حیات جی اٹھی نظر اتار کے جیسے

کَھلے ہیں پھول خزاں میں بہار کے جیسے
صبا لے آئی ہو انہیں پکار کے جیسے

ہر اِک ڈالی نے اوڑھ لی قبا شاداب رنگیں
کوئی لے آیا ہو انہیں سنوار کے جیسے

سیکھا یا زندگی نے زندگی جینے کا ہنر
بَسر ہوئی ہے زندگی گزار کے جیسے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore