By: طالب حسین ثباؔت
کبھی آ تری آرتی ہم اتاریں
تجھے چاہیں اور تری زلفیں سنواریں
نہیں جانتے تم ہو کتنے حسیں تم
مری جان خواہش ہے جاں تم پہ واریں
کہیں چاند، شبنم، شرر، گل، تبسُّم؟
بتاؤ کہ ہم تم کو کیسے پکاریں ؟
اکیلے نہیں اب رہا جاتا مجھ سے!
گزاری ہیں بن تیرے کتنی بہاریں؟
ثباؔت اِن ستاروں کی کرنیں ہیں لگتی
کہ جس طرح ہوں اُن کی زلفوں کی تاریں!
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?