Bazm e Urdu - The urdu poetry app

لا دواء پایا

By: Hafeez ur rehman

 زخم رستا ہوا پایا دکھوں کو لا دوا پایا
جو تم نے غم ہمیں بخشے مداوا اُن کا نہ پایا

لگاتے ہو نیا چرکا ہمیشہ جب بلاتے ہو
عجب غمخوار ہو تم سا کوئی غمخوار نہ پایا

جو دیتے ہو ہمیں ہر بار غم پھر بھول جاتے ہو
نہیں لیتے کبھی پھر نام بہت خُدار ہے پایا

غموں کی بھول بھلیوں میں کیا ہے گم مجھے ایسا
بہت ڈھونڈا نہیں ملتا سُراغ اپنا نہیں پایا

بنا کے دُھول گلیوں کی ہمیں تو رکھ دیا تم نے
کہ اُڑتا خاک کو ہم نے ہے اپنی جا بجا پایا

بہت ہوتے ہیں جب وہ مہرباں مجھ کو رُلاتے ہیں
کہ بہتے آنسووں میں ڈوبتا اپنے کو ہے پایا

رہی حسرت کہ میرے درد کو محسوس وہ کرتے
وہ کرتے بھی تو کیونکر بے حسوں سا دل ہے جو پایا

تھی بے بسی کی انتہا تھے سب تماشا دیکھتے
اُس بے بسی میں اپنے کو مرتے ہئے پایا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore