By: muhammad nawaz
لائے گی رنگ شوق کی فریاد یقیناً
آئے گی تجھے ٹوٹ کے اک یاد یقیناً
انمٹ ہیں مرے نقش در و بام وفا پہ
روئے گا میرے ہجر میں صیاد یقیناً
کچھ تیرے حوالوں میں لطافت ہی بہت ہے
پھیلی گی چار سو مری روداد یقیناً
جس سمت دیکھئے نظر آتی ہیں تتلیاں
اس باغ میں ہیں خوشبوئیں آزاد یقیناً
چشمے ابل پڑے ہیں خیالات کی صورت
لفظوں میں رچ گئی ہے تری داد یقیناً
تارے ،سیاہ رات،افق ،چمکتا سورج
ہوتی ہی نہیں حسن کی معیاد یقیناً
راہ وفا میں درد کی لہریں بکھر گئیں
دھڑکا ہے یہ میرا دل برباد یقیناً
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?