By: Fazlo Rehmani
جنگل میں مور ہیں
سیاست میں چور ہیں
سب یہاں ہم آواز ہیں
یعنی سارے نوسر باز ہیں
دنیا میں سب سے الگ ہیں
یہ وزیر نہیں بلکہ ٹھگ ہیں
کوئی مذہب کی دکان چمکاتا ہے
کوئی سیاست میں پیسہ کماتا ہے
عقل میں پوری نہیں آدھی ہے
یہ قوم بھی کس قدر سادی ہے
جو چاہتا ہے اسے بیوقوف بناتا ہے
اور پھر بار بار حکومت میں آتا ہے
اللہ بھلا کرے اس ملک پاکستان کی
اور خیریت ہو ہمارے کمزور ایمان کی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?