By: UA
سرکارِ مدینہ ﷺ کی آمد کا مہینہ
سرکارِ مدینہ ﷺ کی آمد کا مہینہ
ہم سب کو مبارک ہو یہ پاک مہینہ
ہم سب کو مبارک ہو یہ پاک مہینہ
باطِل کی کمر ٹوٹی، حق غالب آیا ہے
نور کی چادرنےظلمت کو مِٹایا ہے
شِرک و گمراہی کا ہر رنگ اڑایا ہے
توحید کے سجدوں سے دنیا کو سجایا ہے
توحید کے کلمے کوسینوں میں بسایا ہے
تکبیر کے نعروں سے اسلام پھیلایا ہے
اللہ کی رحمت کا ہے یہ خاص قرینہ
رحمتَ عالم ﷺ ہیں رحمت کا خزینہ
سرکارِ مدینہ ﷺ کی آمد کا مہینہ
سرکارِ مدینہ ﷺ کی آمد کا مہینہ
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?